آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے دوسرے مرحلے کے انتخابات،ن لیگ مختلف حلقوں پر آگے ۔۔۔۔۔ن لیگ پر دھاندلی کے الزامات، نتائج مسترد

لاہور/ راولپنڈی /مریدکے/ننکانہ/گجرات/پاکپتن/بھکر۔۔۔۔۔۔آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مہاجرین کیلئے مخصوس سیٹوں پر مختلف حلقوں سے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کو دوسری جماعتوں پر سبقت حاصل ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے مبینہ دھاندلی اور بے ضابطگیوںکے الزامات عائد کئے گئے ہیں،کئی مقامات پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مہاجرین کیلئے مخصوص نشستوں پر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر پولنگ ہوئی ۔گوجرانوالہ ایل اے 35 جموں 2گوجرانوالہ پولنگ اسٹیشن نمبر 29 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے چوہدری اسماعیل گجر 94 ووٹ لے کر آگے رہے جبکہ آزاد امیدوار سردار غیاث 22 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،پولنگ اسٹیشن نمبر 30کے غیر غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے چوہدری اسماعیل گجر 69 ووٹ لے کرآگے جبکہ آزاد امیدوار سردار غیاث 5ووٹ لے کر پیچھے رہے۔گجرات حلقہ ایل اے 38 جموں 5 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 15 پولنگ اسٹیشن پرمسلم لیگ (ن)کے امیدوار ذیشان یونس 1476 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ،مسلم لیگ(ق) کے چوہدری محمد اکبر 1323 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ آزاد کشمیر عام انتخابات کے دوسرا مرحلہ میں وادی ایل اے44ضلع مری کے تمام 3 پولنگ اسٹیشنز نتائج میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کر گئی،مجموعی طور پر مسلم لیگ (ن)کے احمد رضا قادری 331 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے،پیپلز پارٹی کے محمد راشد اسلام بٹ 117 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر آئے،(ن)لیگ کے احمد رضا قادری نے مری سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو 214 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے شکست دی،غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق وادی 5 کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کو برتری حاصل رہی ۔پاکپتن ایل اے 34 جموں ون کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق گورنمنٹ کالونی ایریا پولنگ اسٹیشن پر109 میں سے 65 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ یہاں پر (ن) لیگ کے ناصر ڈار نے 39 ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا، استحکام پاکستان کے بلال مختار بٹ نے17 جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری عبدالقدیر چوہان نے 8 ووٹ حاصل کئے۔آزاد جموں و کشمیر الیکشن میں بھکر ایل اے 34 میں مجموعی ووٹ کی تعداد 8 تھی ،3 ووٹ پولنگ اسٹیشن 47 ٹی ڈی اے،2 ووٹ حیدر آباد،2 ووٹ پولنگ اسٹیشن محلہ بنگیال آباد دریا خان،1 ووٹ پولنگ اسٹیشن فاضل پر کاسٹ ہوئے جس میں مسلم لیگ (ن) کے ناصر ڈار نے 8 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ بھکر ایل اے 42 کےپولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلہ جام بھکر میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوارسید شوکت علی شاہ 4 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔حلقہ ایل اے-38 جموں-V پولنگ اسٹیشن نمبر 95 وزیر آبادپر کے غیر حتمی او ر غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو برتری حاصل رہی۔حلقہ ایل اے-35 جموں-IIپسرورکے8 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے چوہدری اسماعیل گجر 996 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے چوہدری عبدالقادر گجر 316 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر موجود رہے۔حلقہ ایل اے-38 جموں-V ضلع گجرات کے 26 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے امیدوار ذیشان یونس 2,838 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پرجبکہ مسلم لیگ (ق)کے امیدوار چوہدری محمد اکبر 2,439 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔چونیاں میں پولنگ اسٹیشن 113 حلقہ ایل اے 34 جموں ون میں 13 ووٹ کاسٹ ہوئے جہاں مسلم لیگ (ن)کے ناصر ڈار نے 13 ووٹ حاصل کئے،راولپنڈی میں ایل اے 43 ویلی 4 پولنگ اسٹیشن نمبر 6، پرمسلم لیگ (ن)کے یاسین لون 70 ووٹ لے کر آگے رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 28 جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے حمزہ مجید بزمی 25 ووٹ حاصل کر سکے ،پولنگ اسٹیشن نمبر 6 پر مرد ووٹرز کی جانب سے کوئی بھی ووٹ پول نہ ہو سکا۔لاہور میں ایل اے 41 ویلی ٹو ون کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پولنگ اسٹیشن نمبر 6 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاد باغ لاہور پرآزاد امیدوار صبا ءدیوان 100ووٹ لے کر آگے رہے،مسلم لیگ (ن)کے امیدوار عامر شاہ 73ووٹ لے کر دوسری جبکہ آئی پی پی کے امیدوار سعید ڈار 6 لے کر تیسرے نمبر رہے ،ایل اے 41 ویلی ٹو ون کے پولنگ اسٹیشن نمبر 3 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قلعہ لکشمن سنگھ لاہور میں آزاد امیدوار صبا ءدیوان 97ووٹ لے کر پہلے جبکہ ،مسلم لیگ (ن)کے امیدوار عامر شاہ 38 ووٹ لے کر پیچھے رہے۔ ایل اے 34 جموں ون کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پولنگ اسٹیشن نمبر 99 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فیکٹری ایریا لاہور میں مسلم لیگ (ن)کے ناصرحسین ڈار 82 لے کر پہلے ،آزاد امیدوار ریاض احمد 80ووٹ لے کر دوسرے جبکہ آئی پی پی کے بلال مختار بٹ 62 ووٹ لے کر تیسرے نمبر رہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق راولپنڈی میں ایل اے 39 جموں 6 پولنگ اسٹیشن نمبر 86 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان 31 جبکہ مسلم لیگ (ن)کے راجہ محمد صدیق 18 ووٹ حاصل کر سکے ،271 ووٹوں میں سے صرف 71 ووٹ پول ہوئے ،مرد ووٹرز کی جانب سے 36 جبکہ خواتین ووٹرز کی جانب سے 35 ووٹ پول کئے گئے۔تحصیل پنڈی بھٹیاں کے تینوں پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پہلے نمبر پر چوہدری محمد اسماعیل نے 1,152 ووٹ حاصل کیے، دوسرے نمبر پر سردار محمد ریاض نے 72 ووٹ حاصل کیے،چوہدری محمد اسماعیل کو 1,080 ووٹ کی برتری۔آزاد کشمیر ایل اے 41 کے 19 میں سے 7 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی اورغیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے امیدوار محمد عامر شاہ 544ووٹ لے کر پہلے،آزاد امیدوار صبا دیوان 271ووٹ لے کر دوسرے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے سعید ڈار 86 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام عباس میر نے 78 ووٹ حاصل کئے۔ایل اے 41کے غیر حتمی اورغیر سرکاری نتیجے کے مطابق پولنگ سٹیشن 4گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز سکول مستی گیٹ کے پولنگ اسٹیشن پر مسلم لیگ (ن)کے عامر شاہ 105 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار صبا دیوان 90 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر، پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام عباس میر نے 28 جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے سعید ڈار نے 52 ووٹ حاصل کئے۔ایل اے 41کے غیر حتمی اورغیر سرکاری نتیجے کے مطابق گورنمنٹ بوائز سکول چشتیہ اسلامپورہ میں مسلم لیگ (ن)کے عامر شاہ 92 ووٹ لے کرپہلے،آزاد امیدوار صبا دیوان 58 ووٹ لے کر ، پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام عباس میر نے 21 جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے سعید ڈار نے 8ووٹ حاصل-لاہور گلبرگ خواتین کالج کے نتیجے کے مطابقمسلم لیگ (ن)کے امیدوار 130 ووٹ حاصل کر کے پہلے آزاد امیدوار صبا دیوان 83ووٹ لے کر دوسر ے نمبر پر رہے۔شاد باغ گلبرگ کے علاقے کے پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار صبا دیوان نے 100 ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ (ن)کے امیدوار عامر شاہ 73ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔شرقپور اور ننکانہ صاحب سے بھی (ن)لیگ کے امیدوار وںنے میدان مار لیا۔اچھرہ کے پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے امیدوار ناصر ڈار پہلے نمبر پر رہے۔یہاں97مردوں اور 65خواتین نے اپنا حق رائے داہی استعمال کیا ،مسلم لیگ (ن)کے امیدوار نے 115ووٹ حاصل کئے۔مریدکے آزاد جموں کشمیر کے الیکشن کے سلسلہ میں گورنمنٹ علی عباس ہائر سیکنڈری مریدکے میں 2 پولنگ اسٹیشن ایل اے 34 جموں 1اور ایل اے 41 ویلی 2 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم (ن)کے امیدوار عامر شاہ 86 اور ناصرڈار 144ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار صرف 4 ووٹ حاصل کرسکے ،276 مجموعی ووٹوں میں سے 250 کاسٹ ہوے جبکہ 2 ووٹ مسترد کئے گئے ۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان ہوتے ہی مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے جشن منانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا او ر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ممبر قومی اسمبلی و سینئر رہنما طاہرہ اورنگزیب کی رہائشگاہ راولپنڈی پر مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں نے بھرپو رجشن منایا ۔مسلم لیگ (ن) کے کارکنان قیادت کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے بھنگڑے ڈالتے رہے ۔گلبرگ کالج کے باہر بھی مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے دالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز کے باہر کیمپس قائم کئے گئے جہاں کارکنوں کی گہما گہمی رہی ۔ مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی ، استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماﺅں اور آزاد امیدواروں کے حامیوںنے پولنگ اسٹیشنز کے دورے بھی کئے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عائشہ شوکت، ثانیہ کامران احمد رحمان گھمن نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کر کے انتخابی انتظامات کا جائزہ۔ فیصل میر نے کہا کہ زمینی صورتحال کے مطابق پولنگ ٹرن آﺅٹ 30 فیصد سے زیادہ دکھائی نہیں دیا۔جس سے سنگین سوالات جنم لے رہے ہیں۔چشتیاں ہائی سکول چوبرجی میں ووٹنگ کے عمل کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی آزاد امیدوار صبا دیوان کے حامیوںنے الزام عائد کیا کہ الیکشن رزلٹ کو جان بوجھ کر بدلا گیا ہے۔ فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو میں الزام عائد کیا کہ ووٹوں کی گنتی شروع ہونے سے قبل لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنوں سے پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی باہر نکال دیا گیا۔ لاہور میں پولنگ اسٹیشنز پر شناختی کارڈ کی فوٹو کاپیوں پر ووٹ ڈالے جاتے رہے۔ (ن)لیگ نے پولنگ عملے کی ملی بھگت سے ب فارم اور معیاد ختم شدہ شناختی کارڈز پر ووٹ ڈلوائے۔ غیر کشمیری افراد سے جعلی ووٹ ڈلوائے گئے۔ لاہور میں آزاد کشمیر کے انتخابات کے نام پر بڑے پیمانے پر انتخابی فراڈ کیا گیا۔ پیپلز پارٹی لاہور (ن)لیگ کی کھلی دھاندلی کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ مطالبہ ہے کہ تمام انتخابی بے ضابطگیوں کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما شعیب صدیقی کی جانب سے بھی دوسرے مرحلے کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات عائد کئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں