لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت ہی بہترین نظام حکومت ہے اور حکمرانی کا حق صرف عوام کو ہے، سیاست میں تلخیوں سے بچنا چاہیے۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں قیام کے دوران جاتی امرا میں پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔نواز شریف نے کہا کہ سیاست میں شائستگی ضروری ہے اور تلخیوں سے بچنا چاہیے، سیاست میں اختلاف نظریات کا ہونا چاہیے، اسے ذاتی انا نہیں بنانا چاہیے۔
جمہوریت ہی بہترین نظام حکومت ہے، حکمرانی کا حق صرف عوام کو ہے، نواز شریف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل