جیکب آباد: پولیس کی کامیاب کارروائی، ڈکیتی میں چھینی گئی موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد

جیکب آباد ( انیس جکھرانی) ایس ایس پی جیکب آباد کی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سید تنویر حسین شاہ اور ایس ایچ او تھانہ مولا داد ایس آئی پی سکندر علی چانڈیو نے پولیس اسٹاف کے ہمراہ ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہری کی چھینی گئی املاک بازیاب کر لیں۔تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل مورخہ 25 جولائی 2025 کو تھانہ مولا داد کی حدود میں شہری ثناءاللہ جکھرانی سے ڈکیتی کے دوران موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا گیا تھا۔ مولا داد پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف موٹر سائیکل اور موبائل فون ریکور کر لیا بلکہ فوری تصدیق اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد یہ اشیائ اصل مالک کے حوالے کر دیں۔شہری ثناءاللہ جکھرانی نے اپنا کھویا ہوا سامان واپس ملنے پر ایس ایس پی جیکب آباد، ڈی ایس پی صدر، ایس ایچ او مولا داد اور پوری پولیس ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی بہترین کارکردگی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں