ریسکیو 1122 کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے، سعید راجپوت

کراچی (پ ر) سول سوسائٹی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین سعید راجپوت نے وفد کے ہمراہ ریسکیو 1122 کے اسٹال کا دورہ کیا، جہاں ریسکیو حکام نے وفد کو ادارے کی مختلف خدمات، ہنگامی امدادی کارروائیوں اور جدید ریسکیو نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران ریسکیو افسران ریحانہ یاسمین، سحر مظہر اور سنگیتا نے وفد کو ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی سروسز، قدرتی آفات، ٹریفک حادثات، آگ لگنے کے واقعات اور دیگر ہنگامی حالات میں ادارے کے کردار سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سول سوسائٹی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین سعید راجپوت نے کہا کہ ریسکیو 1122 موجودہ دور میں قدرتی آفات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے والا ایک نہایت اہم قومی ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ریسکیو 1122 کو جدید ترین آلات، ٹیکنالوجی، تربیت اور دیگر ضروری سہولیات سے مزید مستحکم کیا جانا چاہیے تاکہ عوام کو بروقت اور مو¿ثر امدادی خدمات فراہم کی جا سکیں۔سعید راجپوت نے ریسکیو 1122 کے افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ان کی شبانہ روز کاوشیں قابلِ قدر ہیں اور پوری قوم ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔دورے کے اختتام پر سول سوسائٹی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین سعید راجپوت کے ہمراہ ریسکیو 1122 کی افسران ایمرجسی ڈسٹرکٹ آفیسر ریحانہ یاسمین، اسٹیشن ہاو¿س انچارج سحر مظہر، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن سنگیتا، سب انسپکٹر عدنان خان، سول سوسائٹی ایسوسی ایشن کی اُشنا شیخ، طاہر راجپوت، عبدالوہاب، محمد یحییٰ اور دیگر شرکاءنے گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں