امریکا ایران امن معاہدہ لبنان پر اسرائیلی حملوں کے خاتمے سے مشروط ہے،مجتبی خامنہ ای

تہران:ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای نے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی بھی امن معاہدے کی بنیادی شرط لبنان پر اسرائیلی حملوں کا مکمل اور غیر مشروط خاتمہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مجتبی خامنہ ای نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ لبنان کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور صہیونی حکومت کی جارحیت کا مکمل اور غیر مشروط خاتمہ امریکا کے ساتھ مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کے لیے کسی بھی معاہدے کی اولین شرط ہے۔انہوں نے اپنے متعدد پیغامات میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ، اس کے سابق سربراہ حسن نصراللہ اور جنوبی لبنان کے عوام سے بھی اظہارِ یکجہتی کیا ہے، جہاں اسرائیلی حملوں کا زیادہ تر مرکز رہا ہے۔خامنہ ای نے کہا کہ ایران ان مظلوم مگر طاقت ور مجاہدین کے دفاع کو اپنی تزویراتی ذمے داری سمجھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں