اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے پارلیمنٹ ہاو¿س میں مختلف سیاسی، قبائلی اور سماجی شخصیات نے ملاقاتیں کیں۔ جن میں پشتونخوانیپ کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی خوشحال کاکڑ، سابق سینیٹر احسان شاہ، سینیٹر نسیمہ احسان، قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی کے مختلف وفود شامل تھے۔ملاقاتوں کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی، سماجی اور امن و امان کی صورتحال سمیت قومی و علاقائی اہمیت کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاءنے جمہوری اداروں کے استحکام، عوامی مسائل کے مو¿ثر حل، قومی یکجہتی کے فروغ، بین الصوبائی ہم آہنگی اور بالخصوص بلوچستان کی پائیدار ترقی سے متعلق اپنی آراءاور تجاویز پیش کیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی دیرینہ محرومیوں کے ازالے، بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، جن کے مثبت نتائج جلد عوام تک پہنچیں گے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عوامی نمائندوں، سیاسی قیادت، قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی کے ساتھ مسلسل رابطے اور مشاورت کے ذریعے بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل، نوجوانوں کو بہتر مواقع کی فراہمی اور صوبے کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے‘ سیدال ناصر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل