جنوبی وزیرستان ، خودکش بمبار سمیت 4 دہشتگرد ہلاک‘ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 جولائی کو جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج** کے دہشت گردوں کی جانب سے خودکش حملے کی کوشش کو بروقت اور مو¿ثر کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو چیک پوسٹ کی حدود سے باہر ہی تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں خودکش حملہ آور سمیت چاروں دہشت گرد مارے گئے۔بیان کے مطابق دہشت گرد چیک پوسٹ کی سیکیورٹی توڑنے میں ناکام رہے اور حملے سے چیک پوسٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے غیر معمولی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ایک قریبی عمارت میں محصور کر دیا، جہاں بعد ازاں کلیرنس آپریشن کے دوران انہیں بھی ہلاک کر دیا گیا۔بیان کے مطابق اس پوری کارروائی میں **سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دیگر خوارج دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری شدت سے جاری رہے گی، اور غیر ملکی سرپرستی سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں