کوہاٹ، راولپنڈی: ضلع ٹانک میں مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ آوروں نے دہشت گرد حملہ کیا، تاہم سکیورٹی فورسز کے بروقت، مستعد اور فیصلہ کن ردعمل کے نتیجے میں حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 23 اور 24 جولائی 2026 کی درمیانی شب حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کی سکیورٹی توڑنے کی کوشش کی، لیکن جوانوں نے غیر معمولی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرار ہونے والے 12 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ناکامی کے بعد حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں دھماکے سے چیک پوسٹ کا انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں 15 اہلکار شہید ہوئے، جن میں 12 فوجی، 2 پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک سرکاری اہلکار شامل ہیں۔بیان کے مطابق علاقے میں موجود حملہ آوروں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے مکمل تعاقب میں مصروف ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژنعزمِ استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی۔جبکہ کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے پاکستان کسٹمز کے انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ حملے کے بعد دہشت گرد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا کر فرار ہو گئے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ضلع ٹانک میں مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ آوروں نے دہشت گرد حملہ ‘15اہلکار شہید ہوئے،آئی ایس پی آر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل