مردان:بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ اب نعرے بازی کا وقت گزر چکا ،تحریک کو عملی شکل دینے کے لئے کارکن اور قیادت کو متحد ہونا ہوگا، کارکن ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں کیونکہ مخالفین اور دشمن قوتیں یہی چاہتی ہیں کہ تحریک انصاف کی تنظیم آپس کے اختلافات کا شکار رہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مردان میں کارکنون سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کا یہ گلہ کہ لوگ سڑکوں پر نہیں نکل رہے، تبھی ختم ہو سکتا ہے جب تنظیم سازی مضبوط ہو، اگر پارٹی میں اتحاد قائم ہوگا تو ہی لانگ مارچ کامیاب ہو سکے گا، لانگ مارچ اور تحریک کی کامیابی کا انحصار مکمل طور پر تنظیمی یکجہتی پر ہے، ورکرز اپنے منتخب نمائندوں کے پاس جائیں، ان سے رابطہ مضبوط کریں اور بتائیں کہ عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں تا کہ کسی قسم کی بدگمانی کا خاتمہ ہو سکے۔
تحریک چلنے لگی‘ ڈی چوک نہیں اڈیالہ جائینگے‘ علیمہ خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل