جیکب آباد: سیپکو کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین کا احتجاج، دفاتر کی تالہ بندی، دھرنا

جیکب آباد ( انیس جکھرانی ) جیکب آباد میں سیپکو کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین کی اپیل پر ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا۔ احتجاج کی قیادت ہائیڈرو یونین کے رہنماو¿ں عدنان لاشاری، عبدالجبار بگٹی، احمد پنہیار، خالد ، ذاکر سولنگی اور دیگر نے کی، مظاھرین نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی اس موقع پر مظاہرین نے نجکاری کے فیصلے کو ملازمین اور عوام دونوں کے مفادات کے خلاف قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیپکو کی نجکاری کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں