جیکب آباد: جے ایس ٹی پاس امیدواروں کا آفر آرڈر جاری نہ ہونے کے خلاف احتجاج

جیکب آباد ( انیس جکھرانی)جیکب آباد میں جے ایس ٹی پاس امیدواروں نے آفر آرڈر جاری نہ ہونے کے خلاف شہید اللہ بخش پارک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دے کر حکومتِ سندھ کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج کی قیادت امتیاز بروہی، احمد علی کٹبار، فراز ابڑو، اصغر ٹالانی، جواد لاشاری، چنگیز کھوسو اور دیگر رہنماو¿ں نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تحریری امتحان، انٹرویو اور دیگر تمام مراحل مکمل کرنے کے باوجود آفر آرڈر جاری نہیں کیے گئے، جس کے باعث کامیاب امیدوار بے روزگاری اور ذہنی پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکومتِ سندھ اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا کہ جے ایس ٹی پاس امیدواروں کے آفر آرڈر فوری جاری کیے جائیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں