مذاکرات کامیاب، پیٹرول پمپ اونر ایسوسی ایشن کا ہڑتال موخر کرنے کا اعلان

اسلام آباد ۔۔۔۔۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پیٹرول پمپ اونر ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوشی ایشن نے ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ آل پاکستان پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور دیگر ڈیلرز ایسوسی ایشنز کا مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ 28 فروری سے جو خطے کی صورتحال ہے اس سے ہم سب پریشان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کو مشکلات ہیں، وزیراعظم عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں، خطے میں ایک بار پھر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔علی پرویز ملک نے کہاکہ اب تک کئی سو ارب روپے کی سبسڈی دے چکے ہیں، بھرپور ٹارگٹڈ سبسڈی کا نظام وضع کیا ہے، آئل ریفائنریز اور پیٹرولیم تنظیموں نے بے پناہ مدد کی۔انہوںنے کہاکہ اب دوبارہ خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، جنگ کی وجہ سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کا پہاڑ کھڑا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی منڈیوں میں پٹرولیم قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو رہا ہے، فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار صاحب مستقل جنگ بندی کی کوششیں کر رہے ہیں،اللہ فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی کاوشوں میں برکت ڈالے۔انفارمیشن سیکریٹری پٹرولیم پمپ آنرز ایسوسی ایشن ندیم عزیز نے کہاکہ وزیر پٹرولیم نے ہمارے مطالبات پر یقین دہانی کرائی ہے، حکومت کی طرف سے ہمارے ساتھ ایک تحریری یقین دہانی کرائی گئی ہے، قیمتوں کے روزانہ تعین پر بھی حکومت کے ساتھ بات چیت ہوئی، حکومت کی یقین دہانی کی کال پر ہڑتال کی کال موخر کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں