بلوچستان ہائیکورٹ میں عبدالقیوم لہڑی، اللہ داد روشن اور روف عطا کی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری

کوئٹہ،اسلام آباد۔۔۔۔۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں اعلی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کے لیے بھی نئے ججز کی تقرری کے معاملات زیرِ بحث آئے۔اجلاس کے دوران جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے عمل کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ منظور شدہ ناموں میں عبدالقیوم لہڑی، اللہ داد روشن اور روف عطا شامل ہیں، جنہیں بلوچستان ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں