کراچی۔۔۔۔۔سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنائ اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر میں ن لیگ کے وزرائ کی جانب سے پیدا کی گئی کشیدہ فضا کو بہتر بنانے اور کشمیری عوام کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اپنے جاری کردہ بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ن لیگ کے وفاقی وزرائ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے باعث آزاد کشمیر میں منفی ماحول پیدا ہوا اور کشمیری عوام کی دل آزاری ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرائ نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی خاطر غیر سنجیدہ طرزِ عمل اختیار کیا، جس سے کشمیری عوام کے جذبات مجروح ہوئے۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ن لیگ کے بعض وفاقی وزرائ اپنے متنازع بیانات پر معذرت کرنے کے بجائے تکبر اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، حالانکہ ذمہ دار قیادت کا تقاضا ہے کہ عوامی جذبات کا احترام کیا جائے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک قومی رہنما کی حیثیت سے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں اور مختلف علاقوں کے احساسِ محرومی کو ختم کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اس وقت ایک مدبر، بالغ نظر اور ذمہ دار قومی رہنما کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی، عوامی اعتماد اور وفاق کے استحکام کے لیے عملی کوششیں کر رہے ہیں۔سینئر وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ قومی مفاد، جمہوری اقدار اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
وفاقی وزراءنے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی خاطر غیر سنجیدہ طرزِ عمل اختیار کیا،شرجیل میمن
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل