اسلام آباد۔۔۔۔۔وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی تقاریر حالات خراب کر سکتی ہیں۔ایک انٹرویومیں رانا ثنااللہ نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کے بارے میں بلاول کا رویہ اچھا نہیں تھا، ان کو ووٹ کے لیے نفرت کی نہیں، بلکہ قومی لیڈر بن کر بات کرنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) میں کسی کو لات مار کر نکالنے کی روایت نہ تھی اور نہ ہے۔رانا ثنا ءنے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم فیصل راٹھور نے کالعدم قرار دیا، وفاقی حکومت نے اس فیصلے کی حمایت کی، وفاقی حکومت اس فیصلے کی پشت پر کھڑی ہے اور بلاول بھٹو زرداری اشاروں اور باتوں باتوں میں اس فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ دو روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو وفاقی کابینہ سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر وزیر دفاع کا بیان وفاقی حکومت کی پالیسی ہے یا نہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف کو اس پر وضاحت دینی چاہیے۔
خواجہ آصف کے بارے میں بلاول کا رویہ اچھا نہیں تھا،بلاول بھٹو کی تقاریر حالات خراب کرسکتی ہیں،رانا ثنا اللہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل