چین میں پل کے نیچے آباد انوکھا رہائشی منصوبہ، ہزاروں افراد برسوں سے مقیم

چین:چین کے شہر گویانگ میں واقع شوئیکوسی پُل کے نیچے قائم ایک منفرد رہائشی منصوبہ آج بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔1997 میں تعمیر ہونے والے اس پل کے دو سال بعد، شہر میں سستی رہائش کے لیے زمین کی کمی کے باعث حکام نے پل کے نیچے موجود خالی جگہ پر کم لاگت والے اپارٹمنٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔ Flora& Fauna
ابتدائی مرحلے میں تقریباً 10 رہائشی عمارتیں تعمیر کی گئیں جنہیں کم آمدنی والے خاندانوں اور بے گھر ہونے والے افراد کی آبادکاری کے لیے استعمال کیا گیا۔ بعد ازاں پل کے نیچے باقی خالی جگہوں پر مزید عمارتیں بھی بنا دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں