دنیا بھر میں ہر 10 میں سے ایک شخص غربت کا شکار ، 2.3 ارب افراد ہر رات بھوکے سوتے ہیں،اقوام متحدہ

نیویارک:اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اب بھی ہر 10 میں سے ایک شخص انتہائی غربت کا شکار ہے، 2.3 ارب افراد ہر رات بھوکے سوتے ہیں، جبکہ 2 ارب سےزیادہ افراد کو اب بھی محفوظ پینے کے پانی تک رسائی حاصل نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقتصادی و سماجی کونسل کے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امینہ محمد نے کہا کہ 2026 کی پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ کے مطابق ایک تہائی سے زائد اہداف یا تو درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں یا ان پر معتدل پیش رفت ہو رہی ہے، تاہم مختلف اہداف اور ممالک کے درمیان پیش رفت میں نمایاں تفاوت موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ بجلی تک رسائی دنیا کی 92 فیصد آبادی تک پہنچ چکی ہے، جبکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کا تناسب 2015 میں 40 فیصد سے بڑھ کر اب 74 فیصد ہو گیا ہے۔امینہ محمد نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف آج بھی انتہائی اہم ہیں اور ان کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، تاہم دنیا 2015 کے مقابلے میں بہت مختلف ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی، معاشی غیر یقینی صورتحال، موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع میں کمی، غذائی عدم تحفظ، قرضوں کے بحران اور بڑھتی ہوئی عدم مساوات جیسے باہم جڑے ہوئے مسائل پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کی رفتار سست کر رہے ہیں، جبکہ زمین تیزی سے گرم ہو رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں