حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کا تین روزہ اجلاس اختتام پذیر

لاہور (پ ر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کا تین روزہ اجلاس سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق کی سربراہی میں اختتام پذیر ہو گیا? اجلاس میں مرکزی شوریٰ کے ارکان ملک بھر سے شرکت کی۔اجلاس کے دوران حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی گزشتہ ششماہی کے فیصلوں، منصوبہ بندی، مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، عمل درآمد کی موجودہ صورتحال اور آئندہ ششماہی کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس کے ساتھ تنظیمی استحکام، دعوتی و تربیتی سرگرمیوں اور عوامی خدمت کے مختلف منصوبوں پر بھی غور کیا کیا گیامرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، سماجی اور معاشی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل اور قومی سطح پر موجود چیلنجز پر بھی تفصیلی غور و فکر کیا گیا اجلاس میں ان امور کے تناظر میں جماعت اسلامی کے آئندہ لائحہ عمل، تنظیمی ترجیحات اور عوامی فلاح کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہخیال کیا گیا۔ اجلاس میں ملک بھر میں خواتین اور بچیوں کے تحفظ، جنسی جرائم ، صحت، تعلیم کی کمی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متعلق اہم قراردادیں منظور کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں