جون میں کرنٹ اکاﺅنٹ 65 کروڑ ڈالر خسارے میں چلا گیا

کراچی،،……جون 2026 کے دوران ملک کے جاری کھاتے (کرنٹ اکاﺅنٹ) کو 65 کروڑ ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مئی 2026 میں جاری کھاتہ 50 کروڑ ڈالر سرپلس میں تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 میں کرنٹ اکاﺅنٹ 22 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا، تاہم رواں سال جون میں یہ خسارے میں تبدیل ہوگیا۔ پاکستاننیوزمالی سال 2025-26 کے دوران مجموعی طور پر جاری کھاتہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔اس سے قبل مالی سال 2024-25 میں کرنٹ اکانٹ 1 ارب 83 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں