امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ کی تصویر والے ایک ڈالر کے یادگاری سکے ڈھالنے کا آغاز کردیا گیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سکے کے ڈیزائن میں سامنے کی جانب صدر ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ ’Liberty’، ‘In God We Trust‘ اور ’1776-2026‘ کے الفاظ درج ہوں گے، جبکہ پچھلی جانب صدارتی مہر سے لیا گیا عقاب کا نشان بنایا جائے گا۔یہ ڈیزائن گزشتہ برس اکتوبر میں جاری کیے گئے ابتدائی مسودے میں تبدیلی کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل جاری کیے گئے ڈیزائن میں سکے کے پچھلے حصے پر ٹرمپ کی مٹھی بند کیے تصویر دکھائی گئی تھی اور اس کے گرد ’fight, fight, fight‘ کے الفاظ درج تھے، جو 2024 میں ان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی طرف اشارہ تھا۔محکمہ خزانہ کے مطابق ان سکوں کی تیاری شروع ہوچکی ہے اور انہیں فلاڈیلفیا میں ڈھالا جارہا ہے۔
امریکا کی 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کی تصویر والے ایک ڈالر کے سکے کی تیاری شروع
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل