کشمیریوں کا پسینہ گرے گا تو ہمارا خون گرے گا۔ ، بلاول بھٹو زرداری

مظفر آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، ان کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ امن قائم کرنے میں فیلڈ مارشل کا کردار سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف کوئی غلط زبان استعمال کرتا ہے تو ہمارا دل ٹوٹ جاتا ہے، کشمیر کے حالات سے کشمیری اور ہر پاکستانی پریشان ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیریوں کا پسینہ گرے گا تو ہمارا خون گرے گا۔ پاکستان کے سیاست دانوں، کشمیر کے سیاست دانوں اور احتجاج کرنے والوں کو سوچنا چاہیے۔ ان حالات میں ہمیں ذمہ داری کے ساتھ اپنے الفاظ کا چناو¿ کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پ±رتشدد احتجاج اور مظاہروں کی کسی صورت اجازت نہیں، ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ کشمیر میں دہشت گردی کی سیاست پروان چڑھے۔ بانی ایم کیو ایم نے کراچی میں جیسی سیاست کی، میں کبھی نہیں چاہوں گا کشمیر میں ایسا ہو۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا پ±رامن حل نکالا جائے، کوئی بھی کبھی بھی ریاست کو سرنگوں نہیں کرسکتا۔انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کا مسئلہ صرف آزاد کشمیر میں حل کرنے کے حق میں ہوں۔ کشمیر میں ہونے والے معاملے پر ایک کمیشن تشکیل دیا جائے، کمیشن کو مکمل اختیارت دیے جائیں۔ تمام سیاسی جماعتیں گزشتہ واقعات پر اپنا کردار ادا کریں، قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاستی قانون کے مطابق تحقیقات کریں۔انہوں نے کہا کہ میں کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی آواز کو بار بار اٹھاتا رہا ہوں۔ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کرے گا اور کوئی نہیں کرسکتا۔ دھرنے اور بندوق کے زور پر آئین میں ترمیم نہیں ہوسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں