کسی بھی امیدوار کے ساتھ ناانصافی یا امتیازی سلوک کی قطعاً گنجائش نہیں ہونی چاہیے، وریندر لعل

نصیرآباد(خ ن) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی [ڈی آر سی ] کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز میل و فیمیل نصیرآباد، خزانہ آفیسر نصیرآباد ،منظور شیرازی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس کا انعقاد سی آر سی کے اجلاس میں جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں کیا گیا جس کا بنیادی مقصد بھرتیوں کے عمل کو مکمل شفاف، منصفانہ اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنانا تھا اس موقع پر منٹس آف میٹنگ میں درج تمام نکات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان پر مو¿ثر و بروقت عملدرآمد کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیاڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ بھرتی کے ہر مرحلے و اشتہار اور درخواستوں کی وصولی اسکرونٹی شارٹ لسٹنگ انٹرویوز اور فائنل سلیکشن میں مکمل شفافیت غیر جانبداری اور قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی امیدوار کے ساتھ ناانصافی یا امتیازی سلوک کی قطعاً گنجائش نہیں ہونی چاہیے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جہاں کہیں بھی ریکارڈ اسکرونٹی یا دیگر مراحل میں کسی قسم کی کمی بیشی ابہام یا تکنیکی خامی سامنے آئے اسے فوری طور پر متعلقہ ہدایات اور قواعد کے مطابق درست کیا جائے تاکہ بعد ازاں کسی بھی قسم کے اعتراض یا شکایت کا امکان ختم ہو سکےڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو نہایت دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور شفاف انداز میں انجام دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ میرٹ کی بالادستی ہر صورت برقرار رہے، کیونکہ شفاف اور منصفانہ بھرتی کا عمل ہی عوام کے اعتماد کی بنیاد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں