اسلام آباد(پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آج ندیم خان کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر تقرر کی توثیق کر دی ہے۔ندیم خان اپنے ٹیلی کام کیرئیر میں دو دہائیوں سے بھی زائد عرصے سے پی ٹی سی ایل اور یوفون کے ساتھ وابستہ رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل وہ ملی کام انٹرنیشنل سیلولر (Millicom International Cellular) میں سات سال سے زائد عرصے تک مختلف بین الاقوامی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے 2003 میں یوفون میں چیف فنانشل آفیسر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور ایک دہائی تک اس منصب پر خدمات انجام دیں۔ 2017 میں انہیں پی ٹی سی ایل اور یوفون میں گروپ چیف فنانشل آفیسر مقرر کیا گیا، جہاں انہوں نے کمپنی کی مالیاتی حکمتِ عملی کی قیادت اہم ادارہ جاتی تبدیلی کے دور میں کی، جس میں ٹیلی نار پاکستان کا حصول بھی شامل تھا۔ وہ اس وقت یو مائیکروفنانس بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ہیں۔ ندیم خان ایک چارٹرڈ اکا¶نٹنٹ ہیں اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکا¶نٹنٹس آف پاکستان (ICAP) اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکا¶نٹنٹس اِن انگلینڈ اینڈ ویلز (ICAEW) کے رکن ہیں۔ وہ اس وقت انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکا¶نٹنٹس آف پاکستان کے اکا¶نٹنگ اسٹینڈرڈز بورڈ کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ندیم خان اپنے موجودہ منصب پر پی ٹی سی ایل کی جانب سے ملک بھر میں وائر لائن نیٹ ورک کی توسیع اور اسے جدید ترین خطوط پر استوار کرنے کے عمل کی قیادت کریں گے، جس میں فائبرائزیشن اور جدید ترین ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جبکہ بزنس ٹو بزنس شعبے میں بھی کمپنی کی قائدانہ حیثیت مزید مستحکم کی جائے گی۔ پاکستان کی سب سے بڑی مربوط انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کمپنی کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ اور فائبر انفراسٹرکچر، ڈیٹا سینٹرز اور سب میرین کیبلز میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ ملک کی ڈیجیٹل معیشت میں اپنی مرکزی حیثیت کو مزید مضبوط بنا سکے۔ندیم خان نے 2 جولائی 2026 سے 14 روز کے لیے پی ٹی سی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ آج ان کے تقرر کی توثیق کے ساتھ ہی انہیں کمپنی کا مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی سی ایل نے ندیم خان کی بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر تقرر کی توثیق کر دی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل