کوئٹہ : پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا فتنة الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شعبان میں مشترکہ آپریشن کے دوران مزید 3 خارجیوں کو ہلاک کردیا گیا آپریشن شعبان میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد67 ہو گئی ہے۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ 5 جولائی سے اب تک 109 خوارج کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن شعبان میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں، افسران اور جوانوں کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگرد عناصر کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے، قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری ہیں اور جاری رہیں گی۔
پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری، مزید 3 خارجی ہلاک
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل