اسلام آباد ۔۔۔۔وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20کے افسران رئیسہ عادل کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر جبکہ مبشر حسن کو ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے عہدوں پر تعینات کر دیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات حکومت پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری نوٹیفیکیشنزکے مطابق رئیسہ عادل ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ جبکہ انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر مبشر حسن ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل/پرنسپل انفارمیشن آفیسر کے عہدے پر تعینات تھے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق دونوں افسران کی نئی تعیناتیاں فوری طور پر تاحکم ثانی نافذ العمل ہوں گی۔
رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسرتعینات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل