چیف جسٹس سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے انتہاپسندی اور اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے مسلم ورلڈ لیگ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ مسلم دنیا میں انسانی فلاحی اقدامات کےلئے مسلم ورلڈ لیگ کا کردار قابل تعریف ہے ،آزاد اور مو¿ثر عدلیہ پائیدار ترقی کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے سپریم کورٹ میں ملاقات کی ،مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود تھا۔پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔وزارتِ خارجہ کے سینئر نمائندوں نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔چیف جسٹس آف پاکستان نے مسلم ورلڈ لیگ کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے مکالمے کے فروغ میں مسلم ورلڈ لیگ کی عالمی خدمات کو سراہا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے اسلام کی حقیقی اقدار کے فروغ کے لیے مسلم ورلڈ لیگ کے کردار کا اعتراف کیا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے انتہاپسندی اور اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے مسلم ورلڈ لیگ کی کاوشوں کو سراہا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے مسلم دنیا میں انسانی فلاحی اقدامات کے لیے مسلم ورلڈ لیگ کے کردار کی تعریف کی۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈاکٹر العیسیٰ کی بصیرت افروز قیادت کو سراہا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے باہمی احترام، پ±رامن بقائے باہمی اور مشترکہ انسانی اقدار پر مبنی عالمی تعاون کی اہمیت اجاگر کی۔چیف جسٹس نے وفد کو سپریم کورٹ کے جاری اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیااور انصاف تک رسائی بہتر بنانے کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالی۔چیف جسٹس نے ادارہ جاتی شفافیت مضبوط بنانے کے لیے جاری اصلاحات سے وفد کو آگاہ کیا۔چیف جسٹس نے ٹیکنالوجی پر مبنی عدالتی خدمات کے فروغ کو اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ قرار دیا۔چیف جسٹس نے عدالتی نظام پر عوامی اعتماد بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاہے کہ آزاد، مو¿ثر اور عوام مرکز عدلیہ قانون کی حکمرانی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے، آزاد اور مو¿ثر عدلیہ پائیدار ترقی کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ انہوںنے عدالتی اداروں کے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ روابط کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے مشترکہ دلچسپی کے امور پر علم اور بہترین طریقہ کار کے تبادلے پر زور دیا۔ملاقات میں ثالثی، انصاف تک رسائی، عدالتی تعلیم اور بنیادی حقوق کے تحفظ پر تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔دونوں جانب سے ادارہ جاتی تعاون بڑھانے کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلعی عدلیہ کے افسران کے لیے تبادلہ پروگرامز کے امکان پر بھی غور کیا گیا۔تکنیکی افسران کے لیے پیشہ ورانہ تبادلہ پروگرامز کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،تبادلہ پروگرامز کا مقصد باہمی تعلیم، استعدادِ کار میں اضافہ اور بہترین طریقہ کار کا تبادلہ ہوگا،عدالتی انتظامیہ اور کورٹ مینجمنٹ کے شعبوں میں تجربات کے تبادلے پر بھی غور کیا گیا،ڈاکٹر العیسیٰ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔ ڈاکٹر العیسیٰ نے انصاف، رواداری اور پ±رامن بقائے باہمی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا اور کہاکہ مسلم ورلڈ لیگ انسانی فلاحی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔دونوں جانب سے انصاف، انسانی وقار اور سماجی ہم آہنگی کی مشترکہ اقدار کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں قانون کی حکمرانی اور انسانی وقار کے لیے ادارہ جاتی روابط مزید گہرے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں