طلبہ کی تعلیم میں دلچسپی کا کم ہونا

تحریر: زبیر احمد …
موجودہ دور میں طلبہ مختلف وجوہات کی بنا پر تعلیم میں اپنی دلچسپی کھوتے جا رہے ہیں۔ بہت سے طلبہ کی توجہ صرف پیسہ کمانے پر مرکوز ہو گئی ہے جبکہ بعض لوگ اپنا قیمتی وقت اور پیسہ غیر ضروری چیزوں اور اشیائ پر ضائع کرتے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ انہیں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع تو ملتے ہیں لیکن وہ ان سے صحیح فائدہ نہیں اٹھاتے۔ آج کل بہت سے طلبہ اپنے مستقبل کے لیے محنت کرنا نہیں چاہتے۔ ان کے پاس نہ کوئی واضح مقصد ہوتا ہے اور نہ ہی آگے بڑھنے کی ترغیب طلبہ کی تعلیم سے دوری کی ایک بڑی وجہ موبائل فون خصوصاً اسمارٹ فونز جیسے آئی فون کا ضرورت سے زیادہ استعمال ہے۔ مسلسل موبائل استعمال کرنے کی وجہ سے طلبہ کی پڑھائی میں دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے۔ وہ ہر وقت موبائل فون کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں جو تعلیمی ماحول کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔پاکستان میں ایک اور اہم مسئلہ تعلیمی وسائل کی کمی ہے۔ مناسب سہولیات اور بہتر تعلیمی ماحول نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ معیاری تعلیم حاصل نہیں کر پاتے۔ ایک طالب علم کے لیے اچھی تعلیم حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اسے سازگار تعلیمی ماحول مناسب وسائل اور حوصلہ افزائی فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کو روشن بنا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں