پاکستان کی معاشی بحالی: ترقی، استحکام اور روشن مستقبل کی جانب سفر

پاکستان کی معاشی بحالی: ترقی، استحکام اور روشن مستقبل کی جانب سفر

تحریر: سیدہ سونیا عمران(سیدہ سونیا منور)

پاکستان گزشتہ چند برسوں میں مختلف معاشی چیلنجز سے گزرنے کے بعد بتدریج استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے حکومتی معاشی اصلاحات، برآمدات میں اضافے، سرمایہ کاری کے فروغ اور مالی نظم و ضبط کے باعث ملکی معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو آنے والے برسوں میں پاکستان خطے کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہو سکتا ہے معاشی ترقی کے لیے بیرونی سرمایہ کاری انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے حالیہ عرصے میں مختلف ممالک اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں توانائی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے یہ سرمایہ کاری نہ صرف صنعتی ترقی کا سبب بنے گی بلکہ لاکھوں نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی حکومت کی جانب سے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے، ٹیکس نظام میں اصلاحات، ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کی حوصلہ افزائی جیسے اقدامات مثبت نتائج دے رہے ہیں ان اصلاحات سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، جو پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے خوش آئند اشارہ ہے پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہے اگر نوجوانوں کو جدید تعلیم، فنی تربیت، آئی ٹی مہارتیں اور کاروباری مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ نہ صرف ملکی معیشت کو مضبوط بنا سکتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ ہی ترقی کی ضمانت ہے زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جدید زرعی ٹیکنالوجی، پانی کے بہتر استعمال، معیاری بیجوں اور کسانوں کو سہولیات کی فراہمی سے زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے اسی طرح صنعتی شعبے کی ترقی اور برآمدات میں اضافہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا اقتصادی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ حکومت، نجی شعبہ اور عوام مشترکہ طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں شفافیت، احتساب، میرٹ، قانون کی بالادستی اور پالیسیوں کا تسلسل سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط بناتا ہے یہی عوامل ملک کو دیرپا معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیںاگرچہ مہنگائی، بے روزگاری اور مالی دباو¿ جیسے مسائل اب بھی موجود ہیں، لیکن ان پر قابو پانے کے لیے مستقل مزاجی اور مو¿ثر منصوبہ بندی ناگزیر ہے ماہرین کے مطابق مضبوط معاشی پالیسیاں، سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی پاکستان کو درپیش معاشی مشکلات پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوں گی پاکستان بے شمار قدرتی وسائل، باصلاحیت افرادی قوت اور اہم جغرافیائی محلِ وقوع کا حامل ملک ہے اگر قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے اصلاحات کا سفر جاری رکھا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھایا جائے تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان ایک مضبوط، خوشحال اور معاشی طور پر مستحکم ملک کے طور پر دنیا میں اپنی منفرد شناخت قائم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں