سڑکوں پر وی آئی پی پروٹووکول، مختلف سڑکیں بند‘شہر میں بدترین ٹریفک جام

کوئٹہ ‘وزیرا عظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی کوئٹہ آمد کے موقع پر حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے لئے مختلف سڑکوں کو کنٹینر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے شہریوں کی آمدو رفت اور ٹریفک کو بند کرنے سے شہر میں بدترین ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا یاد رہے کہ جب بھی وی وی آئی پیز کی کوئٹہ آمد ہوتی ہے تو ان کی سیکورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے مختلف سڑکوں کو ٹریفک کی آمدو رفت کے لئے بند کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے شہر میں شدید ٹریفک جام ہونے سے عوام کو مشکلات اور ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا شدید گرمی میں ایئر پورٹ روڈ، کوئلہ پھاٹک پر دھرنوں کی وجہ سے سڑکیں بندہونے سے سمنگلی روڈ، اسپنی روڈ ، مغربی بائی پاس ، نیو سبزل روڈ اور دیگر سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ جانے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور حکام بالا وی وی آئی پیز کی موومنٹ کے دوران شہر میں عوام کو مشکلات سے بچانے کے لئے راستوں کو بند نہ کریں تاکہ عوام کو مشکلات سے چھٹکارا مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں