نیویارک۔۔۔۔۔۔۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں چین کے وزیر مملکت داخلہ و سربراہ سپیشل سروس بیورو لنگ ژیفینگ سے ملاقات کی جس میں داخلی سلامتی کے امور پر اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں انسداد دہشت گردی تعاون اور سٹریٹجک پارنٹر شپ کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔پاک چین وزراءنے داخلی سلامتی کے امور پر اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔بارڈر مینجمنٹ ، غیر قانونی امیگریشن اور انسداد منشیات کے حوالے سے باہمی معاونت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ محسن نقوی نے کہاکہ دہشت گردوں کی فنڈنگ کو ہر سطح پر روکنے کی ضرورت ہے،دہشت گردوں کی پشت پناہی اور فنڈنگ میں ملوث ممالک کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے کہاکہ چین کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے سپشل پروٹیکشن پولیس فورس قائم کی ہے۔انہوںنے کہاکہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان عوامی روابط بہت اہم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں ویزا رجیم میں آسانی ضروری ہے۔ چینی وزیرمملکت نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انسداد دہشت گردی کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے ،ویزہ اور امیگریشن کے حوالے سے ایشوز کا جائزہ لیا جائے گا۔
چین کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں، محسن نقوی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل