کراچی…… الائنس فرانسیز کراچی کے ڈائریکٹر ایمانوئل بریوریک اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال بھیملا نے سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن حکومتِ سندھ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کی سینئر قیادت سے تعارفی ملاقات کی۔ملاقات کی صدارت مینیجنگ ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاو¿نڈیشن گہنور علی لغاری نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر شاہپارا رضوی، ڈائریکٹر فنانس الطاف آزاد علی، ڈائریکٹر پروگرامز اینڈ پلاننگ نثار بانبھن، ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز مبشر مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھی موجود تھے، جبکہ سندھ بھر کے ڈسٹرکٹ اور ریجنل ہیڈز نے آنلائین اجلاس میں شرکت کی۔ سینئر صحافی ایم۔ ایم۔ عالم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات کے دوران مینیجنگ ڈائریکٹر گہنور علی لغاری نے وفد کو سندھ ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کے قیام، دائرہ کار، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل، مختلف تعلیمی پروگرامز اور صوبہ بھر میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر فاو¿نڈیشن کے تعلیمی پورٹ فولیو اور مختلف منصوبوں پر مشتمل ایک تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی گئی۔وفد نے سندھ ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کے تعلیمی ماڈل اور اس کی خدمات میں دلچسپی کا اظہار کیا، جبکہ دونوں اداروں کے نمائندوں نے تعلیم، ادارہ جاتی تجربات اور باہمی روابط کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن میں الائنس فرانسیز کراچی کے وفد کا دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل