ناظم آباد کے علاقہ مکینوں کا جمعیت علماءاسلام سے اظہار تشکر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جمعیت علماءاسلام (ف) کے امیر ضلع وسطی مولانا عبدالرشید نعمانی کی زیر صدارت ناظم آباد نمبر 2 میں اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقہ مکینوں نے جمعیت علماءاسلام (ف) کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمٰن اور جماعت کی مرکزی و صوبائی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن ملک کی ممتاز دینی و سیاسی شخصیات میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے طویل عرصے سے دینی، سیاسی اور جمہوری میدان میں اپنی خدمات انجام دی ہیں انہوں نے ہمیشہ آئینی، جمہوری اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کیا، جس پر ان کے کارکنان اور چاہنے والے انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںاہلِ علاقہ نے مولانا فضل الرحمٰن کی صحت، درازی عمر اور مزید قومی و دینی خدمات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں مولانا راشد محمود سومرو کی قیادت میں جمعیت علماءاسلام کی ٹیم عوامی مسائل کے حل کے لیے متحرک کردار ادا کر رہی ہے ان کی کاوشوں کے باعث شہریوں کے متعدد مسائل متعلقہ اداروں تک پہنچے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے گئے انہوں نے اس موقع پر قاری عثمان مولانا غیاث، مولانا سمع الحق سواتی، مولانا طالوت، فاروق حسن زئی، جمال کاکڑ ،اسامہ مسکین اوربلخصوس مولانا عبدالرشید نعمانی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبدالرشید نعمانی نے عوامی مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہوئے ان کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کی، جس پر اہلِ علاقہ ان کے شکر گزار ہیںاہلِ علاقہ نے امید ظاہر کی کہ جمعیت علماءاسلام کی قیادت مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی اور شہری مسائل کے حل کے لیے اپنی مو¿ثر کوششیں برقرار رکھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں