کوئٹہ،اسلام آبادوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے زیارت میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پولیس چوکی پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں شہید ہونے والے دو ایس ایچ اوز سمیت تمام پولیس اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ فتنہ الخوارج کے اس بزدلانہ حملے نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ یہ لوگ بلوچستان کے امن، ترقی اور عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں۔ وزیرِ اعظم نے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور امن دشمن دہشتگردوں کے مکمل سدِباب تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔
فتنہ الخوارج بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، وزیراعظم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل