ترقیاتی فنڈز صرف قواعد و ضوابط کے مطابق جاری کیے جائیں گے ،بابر خان

کوئٹہ (خ ن)سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ وہ مالی سال 2026۔27 کے تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ ٹاہم لائن کے مطابق مکمل شفافیت مالی نظم و ضبط اور حکومتی پالیسی کے تحت بروقت مکمل کرنا محکمہ مواصلات و تعمیرات کی اولین ترجیح ہے تاکہ صوبے کے عوام کو بروقت اور معیاری سہولیات فراہم کیے جائیں ان خیالات کا اظہار سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے مالی سال 2025 . 26 کے سالانہ کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے منعقدہ جائزہاجلاس اور مالی سال 2026 27.کے حوالے سے بہتر منصوبہ بندی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عباس کھوسہ ڈپٹی سیکریٹری زاہد شاہوانی اور ٹیکنکل ایڈوائزر احسان اللہ خان دوتانی کے علاو¿ہ دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے اجلاس کو مالی سال 2025 26 کے مجموعی کارکردگی میں گزشتہ سال کی کارکردگی جاری ترقیاتی منصوبوں نئے مالی سال کی حکمت عملی مالی نظم و ضبط ٹینڈرنگ پی سی ون ڈی ایس سی ڈی اے سی اور بھرتیوں کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مالی سال 20226 27 کے حوالے سے اپنے ٹاسکس پر روشنی ڈالی اس موقع پر سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کے ہدایات کی روشنی میں صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرےگی اور صوبے کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہے گی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے ہدایات دیں کہ 30 جون تک مکمل قرار دیے گئے تمام منصوبے عملی طور پر بھی سو فیصد مکمل ہوں اور معمولی باقی ماندہ کام بھی فوری مکمل کیے جاہیں انہوں نے منصوبوں میں مالی مطابقت رکھنے ایڈوانس ادائیگیوں سے سختی سے منع کیا اور غیر استعمال شدہ فنڈز بروقت سرنڈر کرنے پر بھی زور دیا سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے نئے مالی سال کے آغاز پر تمام پی سی ون جلد از جلد تیار کرنے ڈی اے سی اور ڈی ایس سی باقاعدگی منعقد کرنے اور 15 جولائی تک تمام ڈی ایس سی منظوریوں اور 31 جولائی تک ٹینڈرنگ منٹس اور دیگر منظوریوں کی تکمیل کا بھی ہدایات دیں اجلاس میں واضح کیا گیا کہ ترقیاتی فنڈز صرف قواعد و ضوابط کے مطابق جاری کیے جائیں گے جبکہ اے ون روڈز سمیت اہم منصوبوں کے لیے فنڈز اجتماعی منظوری کے بعد ہی جاری ہونگے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے مذید کہا کہ جن منصوبوں کے مالی اور جسمانی پیش میں فرق ہیں تو انکی خصوصی نگرانی کی جائے گی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے بھرتیوں کے عمل میں شفافیت منظور شدہ آسامیوں کی مطابق تقرریوں عدالتی احکامات کی پابندی اور تمام قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات دیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کلیدی کردار ہے اگر محکمہ مواصلات و تعمیرات محنت و لگن سے صوبے کی خدمت کرےگی تو صوبے کے ترقی اور خوشحالی کو کوئی نہیں روک سکتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں