پیٹرول پر لیوی میں 6روپے 22پیسے اضافہ، ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی کم
اسلام آباد۔۔۔۔۔۔حکومت نے پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 6روپے 22پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد پیٹرول پر لیوی کی شرح اب 70 روپے 36پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔دریں اثنا حکومت نے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کی کمی کی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 70 روپے 82پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔علاوہ ازیں مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات پر 5روپے فی لیٹر کاربن لیوی بھی برقرار ہے۔