وزیراعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
استنبول ۔۔۔۔۔۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے استنبول کے وحدتین محل میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی جس میں خطے میں امن وامان کی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت دونوں ممالک کے وزراءاور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔دونوں رہنماو¿ں نے نہایت گرمجوشی اور خیرسگالی کے ماحول میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماو¿ں نے باہمی تعاون کے تمام شعبوں پر تفصیلی تبادلہ? خیال کیا اور تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، سمندر اور خشکی میں تیل و گیس کی تلاش، کان کنی و معدنیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر دونوں رہنماو¿ں نے باہمی طور پر طے شدہ 5 ارب امریکی ڈالر کے تجارتی ہدف کے حصول کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔دونوں رہنماو¿ں نے اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر رجب طیب اردوان نے ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا، جن کے نتیجے میں تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی امن کوششوں کی بھرپور حمایت پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے امن عمل کے دوران دونوں ممالک کے درمیان قریبی سفارتی روابط کو بھی سراہا اور خطے میں پائیدار اور دیرپا امن کے لیے مسلسل کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنماو¿ں نے ایک دوسرے کے بنیادی قومی مو¿قف اور اہم قومی مفادات سے متعلق امور پر پاکستان اور ترکیہ کی غیرمتزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔رواں سال ترکیہ میں منعقد ہونے والے پاکستان۔ترکیہ اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے آٹھویں اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔