مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 59ویں برسی 9جولائی کو منائی جائے گی

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 59ویں برسی 9جولائی کو منائی جائے گی

مکو آ نہ۔۔۔۔۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ،مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 59ویں برسی 9جولائی کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ریڈیو،ٹی وی چینلز اور اخبارات میں خصوصی ایڈیشن کے ذریعے محترمہ فاطمہ جناح ؒکی قیام پاکستان کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔محترمہ فاطمہ جناحؒ 30جولائی 1893ءکو کراچی میں پیدا ہوئیںواضح رہے کہ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنے بھائی حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے فیصلہ کن کردار ادا کیا اسی وجہ سے انہیں مادر ملت کا خطاب ملا۔محترمہ فاطمہ جناحؒ 9جولائی 1967ءکو 73برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیںانہیں کراچی میں دفن کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں