وزیراعلی سندھ کا ژوب بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار، جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت

وزیراعلی سندھ کا ژوب بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار، جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت

کراچی۔۔۔۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں پیش آنے والے مسافر بس کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمے کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ژوب بس حادثے میں متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ اس سانحے پر انہیں دلی رنج پہنچا ہے اور سندھ حکومت سمیت صوبے کے عوام اس غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔سید مراد علی شاہ نے جاں بحق افراد کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا کرے۔وزیراعلی سندھ نے حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی زخمیوں کو جلد از جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سندھ حکومت اور سندھ کے عوام بلوچستان کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان کو ایسے المناک حادثات سے محفوظ رکھے اور تمام شہریوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں