مالی سال 2025-26کا تجارتی خسارہ ساڑھے 39 ارب ڈالر ریکارڈ
اسلام آباد۔۔۔۔۔مالی سال 2025-26کا تجارتی خسارہ ساڑھے 39ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے،ادارہ شماریات نے گزشتہ مالی سال کے بیرونی تجارت اعدادوشمار جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق مالی سال 2025-26میں تجارتی خسارے میں سالانہ بنیاد پر 21.6فیصد اضافہ ہوا، مالی سال 2025-26میں مجموعی برآمدات 30.126ارب ڈالر رہیں، مالی سال 2025-26میں برآمدات میں سالانہ بنیاد پر تقریباً 6فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق 2025-26میں درآمدات بڑھ کر 69.597ارب ڈالر ہوگئیں، مالی سال 2025-26میں درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 7.9فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا علاوہ ازیں جون میں برآمدات 16.7فیصد کمی کیساتھ 2.239ارب ڈالر رہیں، جون میں 24.1فیصد اضافہ کیساتھ درآمدات بڑھ کر 6.767ارب ڈالر رہی جبکہ جون 2026کے دوران تجارتی خسارہ 4.528ارب ڈالر تک ریکارڈ کیا گیا۔دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ مئی کی نسبت جون میں تجارتی خسارے میں 63.8فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر جون 2026میں برآمدات میں 9.6فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے علاوزہ ازیں جون 2026میں درآمدات سالانہ بنیاد پر 26.3فیصد اور جون 2026میں تجارتی خسارہ سالانہ بنیاد پر 57.1فیصد بڑھ گیا ۔