فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
تہران: …… پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے ہیں۔
تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید ماجد ابن رضا اور وزیر داخلہ سکندر مومنی و دیگر حکام نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران آمد پر ایران کے اعلیٰ عسکری و سیاسی حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
پاکستان سے اعلیٰ سطح کے کئی وفود آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے تہران پہنچ چکے ہیں۔