وزیراعظم کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود کیلئے جاری منصوبوں و اقدامات میں مزید تیزی لانے کی ہدایت
اسلام آباد۔۔۔۔۔ششوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سید قمر رضا چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور افضال بھٹی مینجنگ ڈائیریکٹر اورسیز پاکستانیز فاو¿نڈیشن نے ملاقات کی جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے فاونڈیشن کے اقدامات پر گفتگو کی گئی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی محنت کی کمائی پاکستان بھیج کر زرمبادلہ میں اپنا اہم حصہ ڈالتے ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود کیلئے جاری منصوبوں و اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے۔ملاقات میں وزیرِ اعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود اور انکو سہولت فراہم کرنے کیلئے مزید اقدامات کے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور ایم ڈی او پی ایف نے عالمی امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیرِ اعظم نے او پی ایف کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔