اجتماعی مطالعہ علم، شعور اور دعوت کی مضبوط بنیاد ہے،ڈاکٹر حمیرا طارق

اجتماعی مطالعہ علم، شعور اور دعوت کی مضبوط بنیاد ہے،ڈاکٹر حمیرا طارق

لاہور۔۔۔۔۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے منصورہ آڈیٹوریم میں منعقدہ اسٹڈی سرکل ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹڈی سرکلز صرف علمی نشستیں نہیں بلکہ قرآن فہمی، فکری تربیت، کردار سازی، اجتماعی شعور اور دعوتِ دین کی مو¿ثر تربیت گاہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مطالعے کو صحیح طریقہ کار اور اجتماعی ماحول کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو سیکھنے کا عمل زیادہ مو¿ثر، پائیدار اور نتیجہ خیز بن جاتا ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ گروپ اسٹڈی انسان کے اندر اعتماد، حوصلہ اور تسلسل پیدا کرتی ہے، جبکہ اکیلے کیا جانے والا مشکل کام اجتماعی کوشش سے آسان محسوس ہونے لگتا ہے۔ انہوں نے رمضان المبارک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح اجتماعی ماحول میں عبادت آسان محسوس ہوتی ہے، اسی طرح اجتماعی مطالعہ بھی سیکھنے کے سفر کو خوشگوار بنا دیتا ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ دنیا بھر میں اجتماعی مطالعے کے کامیاب تجربات موجود ہیں، جہاں بڑے تحقیقی مواد کو تقسیم کر کے مختصر وقت میں پوری ٹیم تک منتقل کیا جاتا ہے، اور یہی اجتماعی قوت کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فری آن لائن کورسز کی کم تکمیل کی ایک بڑی وجہ تنہائی ہے، جبکہ گروپ کی صورت میں دلچسپی اور تکمیل دونوں بڑھ جاتی ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹڈی سرکلز صرف علم حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں بلکہ مضبوط تعلقات، تعاون، دعوتی مواقع اور اجتماعی ترقی کی بنیاد بھی ہیں۔ ان کے مطابق اللہ کے دین کو سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اسے معاشرے میں نافذ کرنے کے لیے اجتماعیت ناگزیر ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے مطالعے کے مو¿ثر طریقہ SQ3R کو اسٹڈی سرکلز کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ Survey، Question، Read، Recite اور Review کے پانچ مراحل سیکھنے کے عمل کو مضبوط بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوال کرنا ذہانت کی علامت ہے اور بہترین ماحول وہ ہے جہاں ہر شریک کھل کر سوال کرے اور ہر بہن سیکھنے کے عمل میں شریک ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں