روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کے نئے سال2026-27کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر )روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 نے نئے روٹری سال2026-27کا باقاعدہ آغاز مزارِ قائد پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر اور فاتحہ خوانی کے ساتھ کیا ڈسٹرکٹ گورنرشہزاد صابرنے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کیااس موقع پر ان کے ہمراہ فرسٹ لیڈی، ان کے بچے اور والدین بھی موجود تھے جس سے تقریب کو سرکاری وقار کے ساتھ خاندانی وابستگی کی خوشگوار جھلک بھی حاصل ہوئی یہ تقریب ڈسٹرکٹ 3271 کی نئی قیادت کے باضابطہ آغاز کی بھی علامت بنی اس موقع پر ڈسٹرکٹ گورنر شہزاد صابر کے ہمراہ وائس گورنر پی ڈی جی ڈاکٹر آفتاب امام اور مینٹور پی ڈی جی محمد حنیف خان بھی موجود تھے تقریب میں ڈسٹرکٹ سیکریٹری عارف صدیقی، ایڈوائزرز ٹو گورنر سید کاشف رفیع، وقار احمد شیخ اور عتیقہ ولی، ڈپٹی گورنرز شعیب اسماعیل، پرویز مدرس والااور امداد بگھیو، ڈسٹرکٹ لرننگ فیسیلیٹیٹر انیلہ چوہدری، ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیکریٹری آصف مکاتی، امپیکٹ کان 2027 کے چیئرمین شاہد اسماعیل، ڈسٹرکٹ ٹریڑرر روی کمار، ڈسٹرکٹ جوائنٹ سیکریٹری شفقت علی، سرجینٹ ایٹ آرمز کیپٹن ساجد محمود اور ڈسٹرکٹ کے اسسٹنٹ گورنرز بھی شریک ہوئے یہ تمام رہنما آئندہ روٹری سال میں ڈسٹرکٹ 3271 کی قیادت اور خدمات کی ذمہ داری انجام دیں گے تقریب کی میزبانی روٹری کلب آف کراچی بے نے سابق ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان کی قیادت میں کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ گورنر شہزاد صابرنے کہاکہ مزارِ قائد پر حاضری ہمیں اس عظیم مقصد کی یاد دلاتی ہے جس کے لیے ہم خدمت کا سفر اختیار کرتے ہیں قائداعظم نے ہمیں نظم، اتحاد اور ایمان کی بنیاد پر ایک مضبوط قوم کی تعمیر کا پیغام دیا تھا، اور یہی جذبہ ہمارے روٹری سال کی بنیاد ہے روٹری انٹرنیشنل کی صدر اولائینکا ایچ. بابالولا کے سالانہ نصب العین Create lasting Impact سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ہم روٹری کے دائمی شعار Service Above Selfکو عملی جامہ پہنانے اور سندھ و بلوچستان کی عوام کی زندگیوں میں دیرپا اور مثبت تبدیلی لانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے روٹری ڈسٹرکٹ 3271 سے وابستہ کلبز گزشتہ کئی برسوں سے سندھ اور بلوچستان میں سماجی خدمت کے نمایاں منصوبوں پر مو¿ثر انداز میں کام کر رہے ہیں پولیو کے خاتمے کی عالمی مہم، اسمارٹ ویلیجز کی ترقی، فروغِ تعلیم، صاف پانی اور نکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی، بیماریوں کی روک تھام اور صحتِ عامہ کے منصوبے ڈسٹرکٹ کی نمایاں ترجیحات میں شامل ہیںپولیو سے پاک پاکستان کے خواب کی تعبیر میں معاون حفاظتی ٹیکہ جات کی مہمات سے لے کر ایسے اسمارٹ ویلیج ماڈلز تک، جہاں صاف پانی، تعلیم اور بنیادی طبی سہولیات محروم آبادیوں تک پہنچائی جا رہی ہیں، ڈسٹرکٹ 3271 کے روٹری کلبز خطے میں انسان دوست خدمات کی مضبوط روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں ڈسٹرکٹ گورنر شہزاد صابر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ2026-27کے دوران بھی یہ تمام فلاحی شعبے ڈسٹرکٹ کی اولین ترجیحات میں شامل رہیں گے روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 سندھ اور بلوچستان کے روٹری کلبز پر مشتمل ہے اور یہ روٹری انٹرنیشنل کا حصہ ہے، جو دنیا بھر میں بارہ لاکھ سے زائد اراکین پر مشتمل ایک عالمی تنظیم ہے یہ تنظیم کمیونٹی سروس، قیامِ امن اور انسان دوست سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ہے ڈسٹرکٹ گورنر شہزاد صابر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ 3271 آئندہ مہینوں میں اپنے2026-27کے سروس ایجنڈے پر عمل درآمد کو مزید وسعت دے گا، جبکہ اہم فلاحی منصوبوں کی تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں