کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 4اہلکارزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی لنک روڈ پر نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے نصب بم سے پولیس کی گشت پر مامور گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار4اہلکارزخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو معمولی نقصان پہنچایا پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ 4اہلکارزخمی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل