کوئٹہ: موسیٰ خیل روڈ پرکمشنرلورالائی ڈویژن کی گاڑی الٹنے سے ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق موسیٰ خیل روڈ پر کشپان کے مقام پر کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمدبڑیچ کی گاڑی الٹنے سے ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمدبڑیچ معجزانہ طور پر محفوظ رہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی زخمی کو فوری طور پر لورالائی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
موسیٰ خیل روڈ پرکمشنرلورالائی ڈویژن کی گاڑی الٹنے سے ڈرائیور زخمی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل