معروف سماجی شخصیت اور فلاحی کارکن ڈاکٹر دانش امان کو انسانیت دوست خدمات کے اعتراف میں فلاحی ایوارڈ سے نواز دیا گیا
کراچی ۔۔۔۔معروف سماجی شخصیت اور فلاحی کارکن ڈاکٹر دانش امان کو انسانیت کی خدمت، سماجی بہبود کے فروغ اور مستحق افراد کی مدد کے لیے انجام دی جانے والی بے لوث خدمات کے اعتراف میں ایک پروقار تقریب کے دوران فلاحی خدمات (Philanthropy) ایوارڈ سے نوازا گیا تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، سماجی رہنماو¿ں، سفارت کاروں اور معزز مہمانوں نے شرکت کی اس موقع پر فلپائن کے معزز سفیر اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر دانش امان کو ایوارڈ پیش کیا اور ان کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ایسے افراد امید کی کرن ہوتے ہیں جو اپنی ذاتی مصروفیات سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کو اپنا مشن بناتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر دانش امان کی فلاحی سرگرمیاں نہ صرف ضرورت مند افراد کے لیے سہارا ہیں بلکہ معاشرے میں ہمدردی، اخوت اور خدمت کے جذبے کو بھی فروغ دے رہی ہیںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر دانش امان نے تعلیم، صحت، فلاح و بہبود اور انسانی خدمت کے مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ان کی کاوشوں کے باعث متعدد مستحق خاندانوں، بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کو بہتر زندگی گزارنے کے مواقع میسر آئے ہیںمقررین نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گاڈاکٹر دانش امان نے ایوارڈ حاصل کرنے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز دراصل ان تمام افراد اور رضاکاروں کی مشترکہ کاوشوں کا اعتراف ہے جو انسانیت کی خدمت کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہیں انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کی بہتری کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے تقریب کے اختتام پر شرکاءنے ڈاکٹر دانش امان کی سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی فلاحی سرگرمیاں مزید لوگوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوں گی اور معاشرے میں خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ ملے گا