اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وفاقی بجٹ، بلوچستان کی مجموعی سیاسی و سماجی صورتحال، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور صوبہ بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیمی و سیاسی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور نوجوانوں کے لیے بہتر روزگار کی فراہمی سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں بلوچستان میں پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے سمیت عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔
پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کی ملاقات‘بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل