نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، میر محمد کلہوڑو
کراچی (پ ر) ایسوسی ایشن فار سوشل اینڈ ہیلتھی ایکٹیویٹیز نیٹ ورک (AFSHAN) اور ڈائریکٹوریٹ آف امورِ نوجوانان، محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان سندھ کے اشتراک سے خیرپور کے ایک مقامی کالج میں “یوتھ لیڈرز کانفرنس” کے عنوان سے یوتھ کونسلنگ اور کیریئر گائیڈنس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، ان میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنا اور انہیں مستقبل میں بہتر روزگار اور پیشہ ورانہ مواقع سے آگاہ کرنا تھاورکشاپ میں ملک کے مختلف شہروں کے ماہر ٹرینرز، پروفیسر نجم الحسن، غلام مرتضیٰ دانش اور دیگر مقررین نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جدید دور کے تقاضوں، تعلیمی و پیشہ ورانہ ترقی، ڈیجیٹل مہارتوں، شخصیت سازی، مو¿ثر ابلاغ اور قیادت کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی مقررین نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کریں، مثبت سوچ اپنائیں اور معاشرے کی ترقی میں فعال کردار ادا کریںورکشاپ کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس میر محمد کلہوڑو، معروف سماجی رہنما شائستہ کھوسو اور دیگر معزز شخصیات نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی رہنمائی و تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے ایسوسی ایشن فار سوشل اینڈ ہیلتھی ایکٹیویٹیز نیٹ ورک اور محکمہ امورِ نوجوانان سندھ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور انہیں عملی زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیںمقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کی فلاح و بہبود، تعلیم، ہنر مندی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اس نوعیت کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک و قوم کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیںورکشاپ میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف سیشنز میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ شرکائ نے پروگرام کو معلوماتی، مفید اور اپنی عملی زندگی کے لیے رہنمائی فراہم کرنے والا قرار دیاورکشاپ کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں اعزازی شیلڈز، تعریفی اسناد (سرٹیفکیٹس) اور یادگاری اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ منتظمین اور مہمانوں کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں