خواتین کی فعال اور بامعنی شمولیت سے ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوتے ہیں، ثمینہ ممتاز زہری
اسلام آباد۔۔۔۔۔۔ عالمی یومِ خواتین در سفارتکاری کے موقع پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ خواتین دنیا بھر میں امن کے قیام، بین الاقوامی مکالمے کے فروغ، باہمی تعاون اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں نہایت اہم اور مو¿ثر کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عصرِ حاضر میں خواتین سفارتکاروں، پالیسی سازوں اور عالمی رہنماو¿ں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں، بصیرت اور قائدانہ کردار کے ذریعے نہ صرف سفارتی محاذ پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں بلکہ عالمی سطح پر مثبت اور دیرپا تبدیلیوں کی بنیاد بھی رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی فعال اور بامعنی شمولیت سے ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوتے ہیں اور انسانی حقوق، صنفی مساوات اور عالمی امن کے فروغ میں بھی نمایاں بہتری آتی ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں، اور وہ سفارتکاری، پارلیمانی امور، سماجی خدمات اور دیگر اہم شعبوں میں اپنی