کیچ میں اسلحہ لائسنس برانچ کو ڈیجیٹلائز کر دیا

کیچ میں اسلحہ لائسنس برانچ کو ڈیجیٹلائز کر دیا

تربت۔۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر آفس کیچ میں اسلحہ لائسنس برانچ ڈیجیٹلائز، نادرا سے ریکارڈ لنک کرنے کا آغاز کردیا گیا .ڈپٹی کمشنر آفس کیچ میں اسلحہ لائسنس برانچ کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح منگل کو ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے کیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن کے بعد اسلحہ لائسنس سے متعلق تمام ریکارڈ کو نادرا کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جہاں درخواست گزاروں کی تصدیق کے بعد ریکارڈ ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کیا جائے گا۔حکام کے مطابق اسلحہ لائسنس کے ریکارڈ کو مرتب اور محفوظ بنانے کے لیے پہلی بار نادرا کے ساتھ براہِ راست لنکنگ کے ذریعے تمام معلومات کی جانچ اور تصدیق کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ نے اسلحہ لائسنس برانچ کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں مینوئل لائسنسنگ کا نظام کئی حوالوں سے غیر مو¿ثر تھا جب کہ ریکارڈ کو محفوظ اور قابلِ رسائی رکھنا بھی مشکل تھا۔انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ نہ صرف مستقل بنیادوں پر محفوظ رہے گا بلکہ کسی بھی وقت آسانی سے اس کی جانچ پڑتال بھی ممکن ہوگی۔ ان کے بقول یہ اقدام انتظامی امور میں شفافیت، رفتار اور سہولت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا آفس مکران تربت چنگیز ہوت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ملک ریحان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں